جام شورومیں چہلم کا جلوس عقیدت واحترام سے نکالا گیا

203

جامشورو(نمائندہ جسارت)جامشورو میں شہدائکربلا حضرت امام حسین(رضی اللہ عنہ)کا چہلم ا نتہائی جوش و جذبے اور ملی ہم آہنگی سے منایاگیا۔ کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان سے عزاداران چہلم میں کے موقع پرکربلا، ایران،عراق،شام نہ پہنچ سکنے پرشہدائے کربلا کو پرسا دینے کی یاد تازہ کرنے کے لئے جامشورو سے قدم گاہ مولا علی حیدرآباد تک پیدل سفرطے کیا-اس دوران المنظر پل جامشورو اور دیگر مقامات پر فی سبیل اللہ مختلف سبیلیں پانی،فروٹ،لنگر نیاز کے کیمپ لگائے گئے تھے۔ اس سفر عشق کا انتظام کسی مدرسے یا تنظیم نے نہیں،بلکہ چہلم کے موقع پر کربلا نہ پہنچنیوالوں نے خود اپنے طور پر کیا تھا- جبکہ جامشورو انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے-جبکہ رینجرز، جامشورو پولیس اور دیگر ایجنسیوں کی جانب سے مستعدی کامظاہرہ دیکھنے میں آیا۔اس موقع پر ٹاون انتظامیہ جامشورو نے بھی صفائی ستھر ائی میں اپنا کردار بخیر وخوبی ادا کیا۔