حیدر آباد : آکسیجن کی قیمت میں 120 فیصد اضافہ

176

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) زندگی بچانے والی آکسیجن کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران 120فصیدتک اضافہ ، انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ایک جانب تو کورونا کے نام پر دن رات ویکسینیشن کارڈ چیک کرنے کے لئے دکانوں، ہوٹلوں تعلیمی اداروں کا چھاپے مارے جارہے ہیں یہ تاثر دیاجارہاہے کہ ویکسینیشن ہی زندگی بچاسکتی ہے شہر کی ساری انتظامیہ اپنی توانائیاں اسی مقصد کے لئے استعمال کررہی ہے لیکن دوسری جانب زندگی بچانے والی آکسیجن کی قیمت میں120فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے مصنوعی قلت پیدا کرکے آکسیجن کے سلنڈر بلیک میں فروخت کیے جارہے ہیں ماہ اگست کے آخر تک آکسیجن کے سیلنڈر کی قیمت آٹھ سو روپے تھی جو کہ رواں ماہ کے دوران 1800روپے تک پہنچ گئی ہے اس انتہائی اہمیت کے حامل مسئلے پر نہ تو ضلعی افسران اور نہ ہی صوبائی یا وفاقی حکومت توجہ دے رہی ہے ۔