واہ واہ کپتان بڑا ہنڈ سم ہے سے آگے کوئی بات نہیں بڑھ رہی ، ن لیگ

228

ٹنڈ والہیار (ڈ سٹرکٹ رپورٹر)نا اہلوں نے پاکستان میں غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان برپا کر رکھا ہے آج دنیا پاکستان سے بات کرنا نہیں چاہتی اور یہ نا اہل ٹولہ کہتا پھرتا ہے کہ واہ واہ ہمار ا کپتان بڑا کام کر رہا ہے اور نہایت ہینڈسم ہے اس سے آگے ان کو کوئی بات نہیں آتی یہ سب ہمیشہ جھوٹ لولتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سابقہ صوبائی نائب صدر سید عبدالغفور شاہ نے نیشنل پر یس کلب ٹندوالہیار پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اسوقت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں ، بجلی گیس کے بلوں میں ہر ماہ اضافہ ہورہا ہے مہنگائی اور بیروزگاری کی شرح دن بدن بڑھ رہی ہے عوام کی قوت خرید ختم ہوتی جارہی ہے مزدور بیروزگاری کی وجہ سے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں اور اشیائے خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں عمران خان کے نئے پاکستان میں لوگ بیروزگاری اور بھوک سے خودکشیاں کر رہے ہیں تاجر پریشان ہیں اور متوسط طبقہ بے حال ہے ، انہوںنے کہا کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے نا اہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور نااہلیو ں کاخمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ریاست مدینے کی طرز ریاست بنانے کے دعویداروں کو ریاست مدینہ کے صحیح معنی بھی نہیں پتہ ملکی ترقی کے عمل کو روکنے کے لیئے یہ لوگ عوام پر مسلط کئے گئے ہیں پاکستان میں اسوقت آئی ایم ایف کی حکومت ہے وہ جو چاہتی ہے عمران خان اور اس کی کابینہ وہی کرتی ہے ، انہوںنے کہا کہ اپنی ناقص کارکردگی کو چھپانے کے لیئے یہ لوگ ماضی کی حکومتوںکو مورد الزام ٹھہراتے رہتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے والا پاکستان بہت بہتر تھا جہاں غریب خوش تھا اور تاجر خوشحال تھا اشیائے خوردونوش غریبوں کی پہنچ میں تھیں اور ملک تیزی سے ترقی کے مراحل طے کر رہا تھا پورے ملک میں شاہراہوں کا جال مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں بچھایا گیا جس کی وجہ سے آج اندرون ملک میں دنوں کاسفر گھنٹوں میں ہوتا ہے اور کئی گھنٹوں کا سفر چند گھنٹوں کے فاصلے تک رہ گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد یہ لوگ خود ہی بھاگ جائیں گے انتقامی سیاست کا ایجنڈا لیکر چور راستے سے اقتدارمیں آنے والوں کے دن بہت کم ہیں۔