میرپورخاص میں ڈکیت گروہ سرگرم ، صحافی کے گھر کا صفایا

182

میرپورخاص(بیوروروپورٹ) مقامی اخبار کے ایڈیٹر و پریس کلب گورننگ باڈی کے ممبر کے گھر نقب زنی ، چور طلائی زیورات اور نقدی لے گئے پریس کلب کے صدر کی زیر صدارت مذمتی اجلاس ایس ایس پی سے چوروں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق پریس کلب کے گورننگ باڈی کے ممبر صحافی و ایڈیٹر معین کمالی کے گھر ہیر آباد میں گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے فجر کے وقت نقب زنی کرکے گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقد رقم چور ی کر کے فرار ہو گئے متعلقہ ٹاون تھانے کے ایس ایچ او زیشان لاشاری بروقت اطلاع ملنے پر موقع واردات پر پہنچے اور تفصیلات معلوم کر نے کے بعد مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی جب کہ اس حوالے سے پریس کلب میں صدر راشد سلیم کی زیر قیادت ایک مذمتی اجلاس ہوا جس میں نائب صدر پر یس کلب نذیر پھنور جنر ل سیکرٹری شوکت علی پھنور خازن عزیز خان یوسفزئی سکریٹری اطلاعات فہد چانڈیو محمد صالح اوٹھو سلیم کاظمی شاہدکیہر عاطف بلوچ واحد حسین پہلوانی ملک عبدالجبار جاوید افضل سجاد رند امجد کاظمی علی جان بھٹی بلال محمود سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ممبر پریس کلب معین کمالی کے گھر میں چوری کی واردات کی پرزور مذمت کی گئی اور ایس ایس پی میرپورخاص سے مطالبہ کیا گیا کہ چوروں کو جلد سے جلد گرفتار کر کے مذکورہ چوری شدہ طلائی زیورات اور نقد رقم برآمد کی جائے۔