ڈپٹی کمشنر کشمور کورونا ویکسین کا ہدف پورا نہ ہونے پر برہم

147

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر کشمور- کندھکوٹ منور علی مٹھیانی آج بڈانی، کشمور اور بخشاپور گڈو پہنچے اور چہلم امام حسین علیہ السّلام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے ڈپٹی کمشنر کا مختلف مکتبہ فکر کے علماکو ہدایت۔ اے ایس پی حسنین وارث، ڈی آئی پی انچارج ملک عباس، سندھ رینجرز کے طاھر، ای سی کشمور ایاز سومرو بھی ساتھ موجود تھے جس پر مختلف مکتبہ فکر کے علمائنے چہلم کے دوران اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر کرونا ویکسین لگانے والی ٹیموں کا بھی پورے ضلع اندر جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کرونا ویکسین لگانے کا ہدف پورا نا کرنے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایچ او اور ٹی ایچ اوز کو سختی سے ہدایت جاری کی?ا ور کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہدف پورا کریں۔ دوسری صورت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 6 ھزار ویکسین لگانے کا ہدف ملا ہے جو کہ ٹی ایچ او ہدف پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔