کوئٹہ: کسٹم کی کارروائی‘ کروڑوں کا سامان تحویل میں لے لیا

202

کو ئٹہ( نمائندہ جسارت)کسٹم نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان تحویل میں لے لیا ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق کارروائیاں پنجگور ، سوراب ، مانی خوا کے علاقوں میں کی گئیں جہاں خصوصی چیکنگ کیدوران کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سمگل شدہ سامان برآمد کر لیا ، سامان میں تمباکو، ٹائلز، کپڑا، فلیور اور متفرق اشیاء برآمد کر لیں ، کسٹم حکام نے دو گاڑیاں تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔