ہرنائی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن جاں بحق

253

کوئٹہ( نمائندہ جسارت)بلوچستان کے علاقے ہرنائی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق حادثہ ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں واقع ایک کوئلہ کان میں پیش آیا جہاں مٹی کا تودہ گرنے سے کام میں مصروف ایک کانکن دھنس گیا اور ریسکیو آپریشن کے دوران ہی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا ، واقعے کے بعد لاش کو نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ منتقل کردیا گیا۔