اسکولوں کے مسائل حل کریں گے‘ ہاشم کاکڑ

105

پشین ( پ ر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع پشین کے صدر محمد ہاشم کاکڑ ،عارف ترین ، انتخاب عالم پانیزئی ،محمد سعید، قاری محمد اقبال شاہ ، نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اساتذہ اور سرکاری سکولوں کے مسائل ومشکلات سے غافل نہیں ہیں مسائل کے حل کے لیے جی ٹی اے پشین کے اراکین محکمہ تعلیم کے ضلعی دفاتر میں موجود ہیں اور اساتذہ اپنے مسائل کے حل کے اُن سے رابطہ کریں اُنہوں نے کہا ہے کہ اساتذہ کے مسائل کے حل اور ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کی بہتری کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کا ر لایا جارہا ہے اور اس سلسلہ میںکسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کوئی بھی تاخیری حربہ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گا اُنہوں نے کہا ہے کہ جی ٹی اے کا مضبوط پلیٹ فارم ہر وقت اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد میں مصروف ہے ۔