جیکب آباد میں کھلی کچہری4اکتوبر کو ہوگی‘ صوبائی وزیر اور معاون خصوصی شکایات سنیں گے

193

جیکب آباد(نامہ نگار ) جیکب آباد میں 4اکتوبر کو کھلی کچہری کرکے صوبائی وزیر اور معاون عوام کے مسائل سنیں گے ،سابقہ دو کھلی کچہریوں میںکی گئی عوامی شکایات کا تاحال ازالہ نہ ہوا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ضاء عباس شاہ اور خصوصی معاون محمد آصف خان 4اکتوبر کو صبح 11بجے ڈپٹی کمشنر آفیس میں کھلی کچہری کرکے عوامی مسائل سنیں گے ،اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران کو لازمی شرکت کا حکم دیا گیا ہے جبکہ عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔