بلدیاتی حکام کی نا اہلی ، جیکب آباد جوہڑ میں تبدیل

134

جیکب آباد(نامہ نگار ) جیکب آباد بلدیہ کی نا اہلی کی وجہ سے شہر سیوریج کا تالاب بن گیا ،نورانی مسجد گلی میںروڈ پر نالی کا کئی روز سے پانی جمع ،پیدل چلنا محال علاقہ مکین عذاب میں ،مریضوں کی اسپتال تک رسائی مشکل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد بلدیہ کی نا اہلی کی وجہ سے شہر سیوریج کا تالاب بن گیا ہے جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں نورانی مسجد گلی میں کئی روز سے روڈ پر سیوریج کا گندہ بدبو دار پانی جمع ہے جس کے باعث پیدل چلنا محال ہو گیا ہے علاقہ مکین عذاب میں مبتلا ہیں جبکہ گلی میں واقع میڈیکل سینٹر تک مریضوں کی رسائی مشکل ہو گئی ہے‘ مچھروں کی بہتات کے باعث رات کا آرم بھی غارت ہوکر رہا گیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ حکام کو کئی بار شکایات کی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی گندگی اور سیوریج کے پانی نے اذیت میںمبتلا کر دیا ہے کوئی پرسان حال نہیں ‘ بلدیہ کی جانب سے نکاسی کی موٹر یں نہ چلانے کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ سیوریج کا پانی کھڑا ہے‘ جبکہ موٹروں کے تیل میں کرپشن کا بھی انکشاف کیاگیا ہے۔ سیوریج کا پانی جمع ہونے سے کروڑوں کی مالیت سے تعمیر کیے گئے روڈ پر تباہ ہو گئے ہیں پکے راستوں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے‘ شہری امراض میںمبتلا ہو رہے ہیں‘ شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،وزیر بلدیہ سید ناصر شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جیکب آباد بلدیہ کی نا اہلی اور کرپشن نوٹس لیا جائے ۔