بدین میں بارش سے موسم خوشگوار ، واپڈا نے شہریوں کی خوشیاں غارت کردیں

538

بدین (نمائندہ جسارت) بدین میں گرجْ چمک او تیز ہواوں کے ساتھ بارش جاری شدید گرمی کے بعد موسم خوشگوارہوگیا۔‘ بجلی بند کردی گئی ‘ نشیبی علاقے زیرآب۔ تفصیلات کے مطابق بدین سمیت گردنواح میں تیز بارش جاری شدید گرمی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جیسے ہی آسمان پر کالی گھٹائیںْ چھائیں تو واپڈا والوں نے فورا بجلی بند کر دی تیز بارش کیْ باعث بدین کے بیشتر نشیبی علاقے روڈ راستے گلے محلے پانی کے زیر آب آ گئے بیشتر گھروں اوردفتروں کے صحن میں پانی داخلْ ہو گیا جس سے شہریوںْ کو پریشانی کا سامنا جبکہ دوسریْ جانب شدید بارش کے باعث کاشتکار طبقہ شدید پریشان ہے مونْ سون کی ہونے والی بارشوں کے باعث۔ مرچ۔دھان اور ٹماٹر کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے‘ جبکہ چاول کی فصل بھی تیز ہواوں اور شدید بارش کے بعد متاثر ہو رہی ہے جس کے سبب آبادگار پریشان نظر آرہے ا ٓرہے ہیں۔