شکار پور میں شہدائے کربلا کا چہلم ضلع بھر میں مجالس وجلوس

120

شکارپور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملک بھر کی طرح شکارپور میں بھی شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا ،ضلع بھر میں مجالس، جلوس برآمد، شہدائے کربلا سے اپنی محبت عقیدت کا اظہار کیا گیا پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، سیپکو کی جانب سے بھی بجلی کا نظام بہتر کیا گیا جنگل شاھ سے مرکزی امام بارگاہ کربلا معلیٰ تک مرکزی جلوس کے راستے اور دوکانیں کناتیں لگا کر سیل کردئیے گئے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے موبائل فون کی سروس جزوی طور پر بند رہی میونسپل کمیٹی کی جانب سے صفائی ستھرائی ، اور لائیٹنگ کی مثالی انتظامات کیے گئے سول اسپتال انتظامیہ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے۔