شہید بینظیرآباد انٹربورڈ نتائج‘سیکنڈ پوزیشن ہولڈرطالبہ کے اعزاز میں تقریب

136

شہدادپور(نمائندہ جسارت)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شہید بینظیرآباد کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2021 کے نتائج کا اعلان میمن اکیڈمی ہائر سیکنڈری اسکول کی ہونہار طالبہ علیزہ بنت محمد افضل نے پورے بورڈ میں سیکنڈ پوزشن لے کر میدان مار لیا بورڈ کی جانب سے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب سلور میڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق علیزہ نے پورے بورڈ 850 نمبروں میں سے 833 نمبر لے کر سیکنڈ پوزیشن حاصل کی تھی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزاء کے لئے بورڈ کی جانب سے پروقارتقریب منعقد کی گئی‘ تقریب میں اسکول کے ایم ڈی محمد علی شمشی سینئرپرنسپل جبارآرائیں پرنسپل اصغر خاصخیلی اور میڈم نادیہ نے خصوصی شرکت کی۔