احساس کفالت پروگرا م ‘ مستحقین سے پیسے وصولی پر متاثرین کااحتجاج

207

بدین(رپورٹر محمد علی بلیدی) احساس کفالت پروگرام کی مستحق خواتین کو معاوضہ کی رقم مہیا کرنے والے ایڈوانس ہولڈرز کا بینک کے ڈیلر زونل منیجر اور دیگر پر بھتا وصولی اور زبردستی معاوضہ کی رقم میں کٹوٹی نہ کرنے پر ڈوائیسربلاک کرنے کا الزام۔ بدین پریس کلب کے سامنے متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ کیا‘ غیر قانونی ڈیمانڈ اور بھتا دینے سے انکار پر ڈوائسر کو بلاک کرنے اور بلیک میل کرنے پر بینک حکام کیخلاف کارروائی کا مطالبہ‘ 50 سے زائد جعلی آئی ڈیز بنا کر ایڈوائس جاری کر نے اور غریب اور مسکین مستحق خواتین سے ایک ہزار کی اضافی کٹوٹی کر نے کا الزام ۔ایڈوئس ہولڈرز نے وفاقی حکومت اور نجی بینک کے اعلیٰ حکام سے ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور ناانصافی کیخلاف اپیل کرتے ہوئے زبردستی بھتا وصول کرنے اور مستحقین کے معاوضہ میں اضافی کٹوٹی کرنے پر مجبور کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے