کندھکوٹ‘ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش‘ علاقہ مکینوں کااحتجاج

130

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ شہر کے جعفر محلّہ اے سیکشن تھانہ کی حدود میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے کی کوشش، بچی کے ورثا تھانے پر پہنچ گئے ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بڑی تعداد میں شہری تھانہ میں جمع ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق؛ کندھکوٹ شہر کے جعفر محلّے میں 11 سالہ بچی فرحانہ بھٹی کو پڑوس کے دکاندار اسد کھوسو نے مبینہ زیادتی کرنے کی کوشش کی بچی کی جانب سے شور کرنے پر محلّے والے پہنچے جس کے بعد بچی فرحانہ کے والد میرزادو بھٹی سمیت وارث اے سیکشن تھانہ پر پہنچ گئے جہاں بچی کے والد نے بتایا کہ بچی سودا لینے دکان پر گئی تو اسد کھوسو نے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی ہے جس کو گرفتار کر کے انصاف کیا جائے۔ واقعہ کی اطلاع پر بڑی تعداد میں شہری تھانہ پے پہنچ گئے پولیس ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔ کندھکوٹ اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے بچی کو لاڑکانہ روانہ کر دیا گیا ہے۔