ایشین چمپئنز ٹرافی کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

241

کوالالمپور(جسارت نیوز) ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئنز ٹرافی کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملتوی شدہ ایشین چیمپئنز ٹرافی اب 14 سے 22 دسمبر تک ڈھاکا میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں بنگلا دیش، بھارت، جاپان، پاکستان، کوریا، ملائیشیا شرکت کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان سمیت تمام ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر رکھی ہے۔ایشین ہاکی فیڈریشن ترجمان کے مطابق ٹرافی کے دوران کوویڈ پروٹوکول کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔