بابر اعظم تیز ترین 7ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب

184

راولپنڈی(جسارت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 7 ہزار رنز بنانے والے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔بابر اعظم کو کرس گیل کا تیز رفتاری سے 7 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 7 اننگز میں 121رنز کی ضرورت ہے،بابر اعظم اب تک 184 اننگز میں 6ہزار 879 رنز بنا چکے ہیں۔دوسری جانب کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7 ہزار رنز 192 اننگز میں مکمل کیے تھے۔انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیز رفتاری سے 3 ہزار،4 ہزار اور6 ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔ایشیائی بیٹسمینوں میں انکا شمار تیز رفتاری سے ایک ہزار اور 2 ہزار رنز بنانے والے کرکٹرز میں ہوتا ہے۔کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 11 اپریل 2015کو تیز ترین 7 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے اب تک کوئی نہیں توڑ سکا ہے۔