گلبرگ انڈر 14ہاکی لیگ، ربانی کلب کی شاندار فتح

333

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ انڈر 14 فایئو اے سائیڈ ہاکی لیگ کے تیسرے روز مزید 4 میچز کے فیصلے ہوگئے۔ لیگ کے تیسرے روز کھیلے جانے والے پہلے میچ میں یوتھ ہاکی کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گلبرگ گرین ایچ سی کو 3-4 سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کے عدیان خان نے دو جبکہ ذین العابدین اور حمزہ طارق ایک ایک گول کرنے میں کامیاب رہے، دوسرے میچ میں گلبرگ گرین ایچ سی نے پاک فلیگ ایچ سی کو 2-4 سے شکست دیکر فائنل مرحلے کے لیے اپنی پیش قدمی جاری رکھی, گلبرگ گرین کے حسن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 3 بار گیند کو جال میں پھینک کر اپنی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی، ریان نے فاتح ٹیم کا چوتھا گول کرکے برتری مستحکم کردی، تیسرا میچ ربانی ہاکی کلب اور گلبرگ اورنج ایچ سی کے درمیان کھیلا گیا، ربانی ایچ سی کے لئے گلبرگ اورنج ایک آسان ہدف ثابت ہوا، ربانی کلب نے ظہیر رضا کے دو گول، وجاہت، شاہد اور تنویر کے ایک ایک گول کی مدد سے مقابلہ 0-5 سے جیت لیا۔ تیسرے روز کھیلے جانے والے چوتھے میچ ربانی ایچ سی نے یوتھ ہاکی کلب کو 2-4 سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کے تنویر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 3 گول اسکور کیے جبکہ فاتح ٹیم کا چوتھا گول شاہد نے کیا، وائی ایچ سی کے عدنان خان اور مرتضیٰ نے ایک ایک گول اسکور کرکے خسارہ کم کرنے کوشش کی۔