نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ، 2دن آرام کے بعد آج 2میچز کھیلے جائیں گے

141

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں 2دن آرام کے بعد آج 2میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں بلوچستان کی ٹیم سرفراز احمد کی سندھ کی ٹیم کا سامنا کرے گی جبکہ شام کو سدرن پنجاب اور شاداب خان کی ناردرن کی ٹیمیں مد ِمقابل ہوں گی۔ایونٹ کے نویں میچ میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں 3 بجے مدِمقابل ہوں گی، جبکہ دسویں میچ میں سدرن پنجاب اور ناردرن کی ٹیم ساڑھے7 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔پوائنٹس ٹیبل پر سرفراز احمد کی سندھ کی ٹیم 2میچز کھیل کر 4پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔بابر اعظم کی سینٹرل پنجاب نے 3میچز کھیلے اور 4پوائنٹس حاصل کیے ہیں، وہ دوسرے نمبرپر ہے۔