ملیر یکجہتی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اے ٹو نے جیت لیا

206
ملیر یکجہتی کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوںکا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملیر کے سینئر کھلاڑیوں نے ملیر یکجہتی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ ٹورنامنٹ میں8 ٹیموں نے شرکت کی، ٹورنامنٹ میں علاقائی سطح پر سیاسی، سماجی اور ثقافتی شخصیات کو مدعو کیا گیا، جن میں جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے علاوہ دیگر سیاسی و دینی جماعتوں کے عہدیداران نے شرکت کی، تقریب میں شریک مہمانوں نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ علاقے کے نوجوانوں کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہونگے، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اے ٹو اور القریش کے درمیان کھیلا گیا، القریش نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز اسکور کیے،جواب میں کے اے ٹو نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا، القریش کی جانب سے طارق قریشی نے 40 نعمان قریشی نے 25 اور احسن عباس نے 10 رنز اسکور کیے، حمزہ علی خان فائنل میچ کے مین آف دی میچ قرار پائے۔