حسن علی کی فٹنس پر شکوک دور نیشنل ٹی 20میچز کھیلیں گے

138

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) حسن علی کی فٹنس پر شکوک دور ہوگئے لہذا وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ٹورنامنٹ میں اگلے میچز کیلئے سینٹرل پنجاب کو دستیاب ہوں گے۔پیسر خیبرپختونخوا کیخلاف میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے گیند ٹانگ پر لگنے کی وجہ سے انجری کا شکارہوئے تھے، بولنگ کرتے ہوئے بھی وہ تکلیف میں دکھائی دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی کو کپتان بابراعظم نے آرام کا مشورہ دیا تھا ۔