دوروزہ ٹرینرز پروگرا م میں کاروباری نمائندوں کی کثیر تعداد میں شرکت

174

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے اشتراک سے سیالکوٹ میں دو روزہ ٹرینرز پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مینجمنٹ ، سی بی اے یونینزاور کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی صنعتوں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ٹی او ٹی پروگرام کا مقصد پیشہ ورانہ، صحت و حفاظت، پیداواری صلاحیت اور معیار میں بہتری کے بنیادی اصولوں اور ایم این ای ڈی اصولوں کے شعبوں میں مستقبل کے ٹرینرز اور ریسورس پرسنز کی ایک بنیادی ٹیم تیار کرنا ہے۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کنٹری آفس اسلام آباد کے ڈائریکٹر صغیر بخاری نے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے سیالکوٹ میں ٹی او ٹی پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس پروگرام کے ذریعے مہارت یافتہ ٹرینرز کاروباری اداروں کی صلاحیت بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کریں گے اور کورونا وبا کے بعد کی صورتحال سے متاثرہ علاقوں کو درکار انتہائی ضروری تربیت فراہم کریں گے جس سے عالمی مارکیٹ میں کاروباری مسابقت کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی صنعتوں کو خاطر خواہ بھی مدد ملے گی۔