خیرپور چیمبر میں شبنم ظفر کاحمایت یافتہ پینل بلامقابلہ منتخب

388

کراچی (کامرس ڈیسک )سندھ کے اہم ترین شہر خیرپور کی بزنس کمیونٹی کے نمائندہ ادارے خیرپور چیمبراآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران نے ایک بار پھر اپنی لیڈرشبنم ظفر کے فیصلوں پراعتماد کا اظہارکردیااور ایک بار پھرخیرپور چیمبر میں شبنم ظفر کا گروپ بلامقابلہ منتخب ہوگیا۔ خیرپورکے معروف بزنس مین محمدبشیرا?رائیں خیرپور چیمبر ا?ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے جبکہ نجیب اللہ عباسی بلامقابلہ سینئرنائب صدر اورسعید احمدپھلپوٹو بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے۔ویمن انٹرپرینورز کی ایگزیکٹو کمیٹی کی مخصوص نشست پرمسز فرحت منظوم کا انتخاب بھی بلامقابلہ عمل میں ا?یا۔کامیاب امیدواروں کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کئے تھے۔نومنتخب صدر محمدبشیرآرائیںکھجورمنڈی کے مایہ ناز بزنس مین ہیں اور 25سال سے زائد عرصہ سے کھجورمنڈی کے سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔