برطانیہ میں پیٹرول بحران سے نمٹنے کے لیے فوج الرٹ

33

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں ایندھن کے بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت نے فوج کو متحرک کر دیا ہے۔ فوج کے ٹرک ڈرائیورز کی ایک محدود تعداد کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ برطانیہ بھر میں لوگوں کی طرف سے کسی ناگہانی صورتحال سے بچنے کے لیے ضرورت سے زیادہ پیٹرول کی خریداری کے سبب زیادہ تر پٹرول اسٹیشنوں پر فیول مزید دستیاب نہیں ہے۔ اس افراتفری کی وجہ ٹرک ڈرائیوروں کی عدم دستیابی ہے جس کے سبب پیٹرولیم کمپنیوں سے پیٹرول پمپوں کو تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔