شام عراق سرحد پر ایرانی ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

121

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق اور شام کی سرحد پر البوکمال کے علاقے میں پیر کی شب نامعلوم طیاروں کی بمباری کے بعد زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یہ علاقہ دونوں ممالک میں ایرانی ملیشیاؤں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اس کے ساتھ المیادین شہر میں بھی نامعلوم طیارے کی بمباری سے زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ بمباری کا ہدف شامی سرزمین میں الفرات کے مغربی حصے میں واقع شامی ملیشیاؤں کے ٹھکانے بتائے جاتے ہیں۔