کینیڈا: کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کا کام جاری

236
کینیڈا: کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو میں واقع ایک کان کے اندر 39کان کن محصور ہو گئے۔ کینیڈا کی ویل نامی کمپنی سے وابستہ اس کان میں گزشتہ اتوار کے روز ایک حادثہ پیش آیا جس میں محصور 39کان کنوں کو باہر نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ زیر زمین 1258میٹر گہرائی میں موجود اس کان کے کنویں میں حادثہ ہونے کی وجہ سے کان کنوں کو اوپرلانے والی مشین بند ہو گئی جس کی وجہ سے یہ وہاں محصور ہو گئے ہیں جب کہ انہیں خوراک اور ادویات پہنچا دی گئی ہیں۔ یہ کان 2014ء سے کھلی ہوئی ہے جہاں 200کان کن کام کرتے ہیں۔