سوئیڈن: عمارت میں دھماکا اور آتشزدگی‘ 23 افراد زخمی

257
گوتھنبرگ (سوئیڈن): دھماکے کے بعد عمارت سے دھواں اٹھ رہا ہے‘ فائر بریگیڈ اندر پھنسے افراد کو نکال رہا ہے

اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئیڈن کے شہر گوتھنبرگ میں ایک رہایشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد عمارت میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ 4 افراد شدید زخمی ہیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آخری خبریں آنے تک آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف تھا۔ سیکڑوں افراد کو اس رہایشی کمپلیکس سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ پولیس اس دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔ آگ کے شعلوں پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔