امریکا کا آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز میزائل کا کامیاب تجربہ

459

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز رفتار میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق 2013ء کے بعد سے اس طرح کے کسی ہتھیار کا یہ اولین تجربہ ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکا کی ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پراجیکٹس ایجنسی کی طرف سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہائپر سانک ائر بریدنگ ویپن کنسپٹ کی پرواز کا تجربہ گزشتہ ہفتے کیا گیا۔ رواں برس جولائی میں روس نے بھی ہائپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ روسی صدر نے اس موقع پر کہا تھا کہ اس میزائل کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ امریکا کا نیا میزائل نظام رفتار اور خفیہ رہنے کی صلاحیت سے دشمن کو حیران کر سکتا ہے۔