یونان کا فرانس سے 3 جنگی جہاز خریدنے کا معاہدہ

189
پیرس ، فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں اور یونانی وزیراعظم کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے جارہے ہیں

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان اور فرانس نے کئی ارب یورو مالیت کے ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس دفاعی سودے میں یونان فرانس سے 3جنگی جہاز بھی خریدے گا۔ فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں اور یونانی وزیر اعظم کیریاکوس میٹسوتاکس نے اس دفاعی سودے کا اعلان پیرس میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر ماکروں کا کہنا تھا کہ یہ شراکت دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار ہے۔ یونان پہلے بھی فرانس سے 18 رافیل طیارے خرید چکا ہے۔ ماکروں کا کہنا تھا کہ فرانسیسی جوہری آبدوز کے معاہدے سے آسٹریلیا کی دست برداری کا فرانس کی معیشت پر محدود اثر پڑے گا۔