حادثات و واقعات میں 2 کمسن بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

173

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں حادثات و واقعات کے دوران دو بہنوںا ور خاتون سمیت 6افرا جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میںپولیس افسر سمیت3افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود ریلوے کالونی گرینڈ ویو اپارٹمنٹ فلیٹ میں فائرنگ سے 32سالہ آمنہ خاتون زوجہ تنویر جاںبحق ہوگئی ، پولیس کے مطابق مقتولہ 2بچوں کی ماں تھی، اس کے شوہرنے سرمیںگولی مارکرقتل کیا،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی جعفر گلی کے قریب گھر کی دیوار گرنے 02 بہنیں 6سالہ گڑیا اور 8سالہ زوزینہ دختر عبدالرشید جاں بحق ہوگئیں ۔ گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے پر واقع معروف ہاؤسنگ اسکیم کے قریب واقع گھر میں کام کے دوران گھر کی چھت سے گر کر ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی کی شناخت 17 سالہ غلام یاسین ولد سدیر احمد کے نام سے ہوئی۔ موت کی تصدیق کے بعد ورثا لاش بغیرکارروائی اپنے ہمراہ لے گئے۔ متوفی سپر ہائی وے پر قائم کچی آبادی کارہنے والا تھا۔گلبہار تھانے کی حدود خاموش کالونی نزد عباسین ہوٹل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 31سالہ اختیار خان ولد سردار خان جاں بحق ہوگیا ۔ شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی قذافی ٹان بسم اللہ پکوان سینٹر کے سامنے تیزرفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کوجناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی کی شناخت 50 سالہ حفیظ الرحمان ولدعبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔ متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا اور تیزرفتار گاڑی نے اسے ٹکر مای۔ متوفی لانڈ ھی قذافی ٹائون کا رہائشی تھا ، دوسری جانب ماڑی پور تھانے کی حدود ماری روڈ گیٹ نمبر 6 نیوٹرک اڈا کے قریب ٹریفک حادثے میں پولیس افسر اے ایس آئی ممتاز اعوان ولدجان محمد زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، مضروب افسر تھانہ ماری پور میں تعینات ہے جسے طبی امداد دی جاری ہے۔سرجانی تھانہ کے قریب موٹرسائیکل سوارافراد کی فائرنگ سے 26 سالہ سلیم ولدحیدر زخمی ہوگیا ‘حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرا ر ہو گیا،واقعہ کی اطلاع پر سرجانی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمی کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ا س کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔پولیس واقعہ کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے ، ملیر سٹی تھانے کی حدود محبت نگر ملیر 15 میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 35سالہ عظیم ولد محمد علی زخمی ہوگیا ۔