پریس کلب:کلچرل کمیٹی کے زیراہتمام محفل سماع

261

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کلچرل کمیٹی کی جانب سے منعقد کی جانے والی محفل سماع میں ملک کے ممتاز قوال تاج محمد شاد محمد نے اپنے خوبصورت انداز میں قوالیاں گا کر سماں باندھ دیا۔ انہوں نے کہاکہ پریس کلب میں پروگرام کرکے ہمیں اس بات کا اندازہ ہوا ہے کہ قوالی کے فن کو پسند کرنے والے اب بھی موجود ہیں اور اس فن کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ رات گئے تک جاری رہنے والی اس محفل سماع میں مذہبی اسکالر ڈاکٹر فرید الدین قادری، کراچی چیمبرکے نومنتخب صدر محمد ادریس میمن، تاجر ایکشن کمیٹی کے کنوینر رضوان عرفان، سلیم میمن، سندھ تاجر اتحاد کے سربراہ جمیل پراچا، اسماعیل لالپوریہ، ٹمبر مرچنٹس گروپ کے شرجیل گوپلانی، کراچی تاجر اتحاد کے حماد پونا والا، عبدالقادر نورانی عرف بھولو،عاطف حنیف بلو، بلدیہ ضلع وسطیٰ کے سابق چیئرمین ریحان ہاشمی، فلم اسٹار سعود، اسٹار مارکیٹنگ کے محمود احمد خان، اسد کریم، اخلاق سوہنی، ٹی وی فنکار شہزاد رضا کے بھائی عمران رضا، ماہر تعلیم ارشد ملک، ڈاکٹر شبیر کے علاوہ کراچی پریس کلب کے سیکرٹری رضوان بھٹی، جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر، عبدالرحمن، ایوب جان سرہندی،حماد، زین علی، اطہر حسین، اجمل شوبی، حمید بھٹو، نصیر احمد سمیت دیگر صحافی حضرات بھی موجود تھے۔