امریکی صدر نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوا لی

367

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کرونا ویکسین کی تیسری خوراک لے لی ہے۔  وائٹ ہاؤس میں صدر بائیڈن کو فائزر کمپنی کی ویکسین کا بوسٹر شاٹ لگایا گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے آئزن ہاور ایگزیکٹو آفس بلڈنگ کے ساؤتھ کورٹ آڈیٹوریم میں اپنی کورونا وائرس بوسٹر ویکسینیشن حاصل کی اور شہریوں کو تلقین کی کہ وہ بھی ویکسین لگوائیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  میں واضح کرنا چاہتا ہوں بوسٹر ڈوزاہم ہے لیکن سب سے اہم چیز جو ہمیں کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین دی جائے۔

ان کا کہنا  تھا کہ ویکسین کی پہلے یا دوسرے دوڑ کے بعد اس کے ضمنی اثرات نہیں ہوئے اور اپنے تیسرے کے ساتھ اسی تجربے کی امید کی۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کوروناٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو 10 روز کے لیے قرنطینہ کر لیا ہے، صبح کورونا کی کچھ علامات ظاہر ہونے  پر کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔