“بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کیخلاف ورزیاں کررہا ہے”

244
” یوکرین سمیت تمام تنازعات کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں حل کریں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے، بھارت میں انسانی حقوق سے متعلق امتیازی سلوک  نہیں ہونا چاہیئے۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں نوآبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ہم نے مختلف ممالک کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سےآگاہ کیاہے، برطانوی فارن سیکریٹری کو بھی کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کے شواہد دیے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ہم نے ہرجگہ آواز اٹھائی ہے، کشمیر یوں کے حق میں عالمی سطح پر بات چیت کی گئی ہے۔