وزیراعظم انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدہ نہیں، لیاقت بلوچ

168

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم انتخابی اصلاحات کے لئے قومی ڈائیلاگ اور قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لئے سنجیدہ نہیں۔ ریاستی وسائل سے پی ٹی آئی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ  بے مقصد بے اصولی اور مفاداتی سیاست کی وجہ سے ملک بحران در بحران کا شکار ہے، عوام اب کسی قیمت پر دھاندلی زدہ انتخابی عمل قبول نہیں کریں گے۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ ملک وملت کو حقیقی چیلنجز درپیش ہیں، قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی، قومی ترجیحات پر قومی اتفاق رائے وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی پورے ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور کرپشن کو روکنے کے لئے ملک گیر جدوجہد کرے گی، جماعت اسلامی ہی ملک کو خوشحال بناسکتی ہے۔