ایف بی آر نے اپنے تمام دفاتر کے اوقات کار بڑھا دیئے

366

اسلام آباد: فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے تمام دفاتر کے اوقات کار ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی وصولی کیلئے بڑھا دیے گئے،نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آیف بی آر نے اوقات کار بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ایف بی آر کے تمام دفاتر 29 ستمبر کو رات 9 بجے تک کام کرتے رہیں گے،ایف بی آر کے تمام دفاتر 30 ستمبر کو رات 12 بجے تک کام کرتے رہیں گے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے دفاتر کے اوقات کار بڑھائے گئے ہیں، تمام دفاتر اسٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کے متعلقہ برانچز سے بھی رابطے میں رہیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  ٹیکس اور ڈیوٹیاں وصولی کے بعد اسی روز اسٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کی مجاز برانچوں میں داخل کرائے جائیں گے۔