لڑکا، لڑکی تشدد کیس، عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فردجرم عائد

375

اسلام آباد میں لڑکا، لڑکی تشدد نازیبا ویڈیو اور بلیک میلنگ کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹرائل کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران مرکزی ملزم سمیت دیگر ملزمان کو لایا گیا توعدالت نے ملزمان پر فردجرم عائد کر دی۔

 ساتوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے 12 اکتوبر کو شہادتیں طلب کر لیں۔ ٹرائل کورٹ نے چارج شیٹ تمام ملزمان کے حوالے کردی۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 شریک ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں۔ عدالت نے عثمان مرزا کیس کا ٹرائل 2 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنادیا۔

پیشی کے دوران مرکز ملزم عثمان مرزا اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، جیل کی سختیاں بھی اس کا کچھ نہ بگاڑ سکیں۔ ملزم دھمکیاں دیتا رہا اور تکبرانہ انداز میں جملے کستا رہا۔