ملک میں کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق، 1400 نئے کیسز رپورٹ

382

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 41 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 638 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 41 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1400 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 825 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 49 ہزار 968 ہے۔ اب تک 11 لاکھ 64 ہزار 219 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 343 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 689 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 361 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 26 ہزار 293 مریض حت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 655 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 865 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 575 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 98 ہزار 215 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 353 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 29 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 514 اموات اور 1 لاکھ 62 ہزار 810 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 217 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 279 ہے۔ اسلام آباد میں 919 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 2 ہزار 19 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 74 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 731 ہے۔ آزاد کشمیر میں 737 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 606 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 32 ہزار 875 جب کہ فعال کیسز کی 182 ہے۔ صوبے میں 348 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 345 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 308 جب کہ فعال کیسز 193 ہے۔ گلگت بلتستان میں 184 اموات ہوچکیں۔ 9 ہزار 931 مریض صحت یاب ہوئے۔