سابق کپتان انضمام الحق کی طبیعت سنبھل گئی

441

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی طبیعت سنبھل گئی ہے۔

لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج انضمام الحق کا ڈاکٹروں نے دوبارہ معائنہ کر کے ڈسچارج کرنے کی ہدایت کردی ہے، انہیں آج ڈسچارج کردی جائے گا، انضمام الحق کو آئندہ چند روز آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب ہارٹ اٹیک کے بعد انضمام الحق کی اینجوپلاسٹی ہوئی تھی۔ اہل خانہ کے مطابق دل میں تکلیف  محسوس ہونے پر انہیں فوری طور پر اسپتال لایا گیا۔