چیئرمین نیب کیلیے قانون تبدیل کیا جا رہا ہے، شاہد خاقان

328

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے لیے قانون تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزرا کہتے ہیں کہ نیب وہ چلاتے ہیں، قانون کہتا ہے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوسکتی، قانون کہتا ہے چیئرمین نیب کو مشاورت سے تعینات کیا جاتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت 76 سال کے چیئرمین نیب کو خلاف قانون توسیع دینا چاہتی ہے، اپوزیشن ارکان پر بےبنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں، کیا چیئرمین نیب کو تحقیقات کے لیے مزید 4 سال چاہئیں؟