پی ایس ایل 7 میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے بولیاں لگنے کا امکان

527

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے بولیاں لگنے کا امکان ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پی سی بی نے فرنچائزز کو ڈرافٹنگ کے بجائے  پلئیرز آکشن کی تجویز دے دی ہے، پی سی بی نے کہا ہے کہ بھارتی لیگ کی طرز پر کھلاڑیوں کے حصول کے لیے فرنچائزز بولیاں لگائے۔

پلیئرز آکشن کی تجویز پر حتمی فیصلہ 27 ستمبر کو پی ایس ایل جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوگا۔ زیادہ تر فرنچائزز تجویز پر متفق ہیں تاہم فیصلہ فنانشل ماڈل میں تبدیلی سے مشروط ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں پی ایس ایل کا اگلا سیزن بہت بڑا ہو، ایسے کھلاڑی پی ایس ایل میں آنے چاہئیں جو بھارتی لیگ کھیلتے ہوں۔