افغانستان سے پھلوں کی درآمد پر ٹیکس ختم کردیا گیا

591

اسلام آباد: ایف بی آر نے افغانستان سے بھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق افغانستان سے پھلوں کی درآمدات پر 20 فیصد سیل ٹیکس عائد تھا، ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ افغانستان سے تجارت بڑھانے کے لیے کیا، افغانستان سے انگور، انار، خربوزہ سیب برآمد کی جاتی ہے، سیل ٹیکس خاتمے کا فیصلہ سیب پر لاگو نہیں ہوگا۔

ایف بی آر نے پشاور اور کوئٹہ کسٹم کلیکٹرز کو نوٹی فکیشن ارسال کردیا۔ فیصلے کا اطلاق ایسے پھلوں پر ہوگا جو پاکستان میں وافر پیدا نہیں ہوتے۔

دوسری جانب پاک افغان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی ٹاسک فورس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا جس میں تجاویز پیش کی گئیں۔ کمیٹی اجلاس میں افغانستان کے تاجروں کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز دی گئی، تجارت کے فروغ کے لیے افغانستان کی تکنیکی معاونت کی بھی سفارش کی گئی اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے افغانستان کی مدد کی تجویز بھی زیر غور لائی گئی۔