زیادتی کی شکار لڑکی کو والد کے ساتھ جانے کی اجازت

150

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد نے اغوا و زیادتی کیس میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ، بازیاب لڑکی کو والد کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ، تلہار بدین سے گذشتہ دنوں15جولائی کو ایک لڑکی ش کے اغوا وزیادتی کرنے کے مقدمہ میں پولیس نے بازیاب کراکے لڑکی ش کو سندھ ہائی کورٹ کی جج جسٹس راشدہ اسد کی عدالت میں پیش کیا ،جہاں لڑکی نے بیان دیا کہ اسے نیاز مصری ،آصف اور نذیر نے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد علی مردان شاہ نامی شخص سے زبردستی نکاح کرادیا وہ اپنے گھر جانا چاہتی ہے جس کے بعد عدالتِ عالیہ نے اسے اپنے والد محمد اسماعیل شیدی کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہو ئے حکم دیا کہ لڑکی کو اغوا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرکے کارروائی کی جائے ۔