پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس ،فرنچائز کو ریلیف دیاجائیگا

255

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی زیر صدارت منعقد ہوا پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کرنے پر پی سی بی نے ل6فرنچائزز کی معاونت کرنے کے لیے انہیں کچھ پیشکش کی ہیں جن میںپی ایس ایل 5 اور 6 کے لیے انہیں کوویڈ 19 ریلیف دینا، پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن سے 20ویں ایڈیشن تک سینٹرل پول آف ریونیو میں ان کے شیئر میں اضافہ کرنا،ڈالر کا ریٹ مقرر کرنا شامل ہے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے قانونی اور کنٹریکٹ کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے فرنچائزز کو ایک نئے فنانشل ماڈل کی پیشکش کی ہے، جس کا مقصد صرف فرنچائز کے خدشات دور کرکے ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ پی سی بی کو امید ہے کہ فرنچائزز پی ایس ایل کے برانڈ کو مستحکم کرنے کے لیے اس پیشکش کو قبول کریں گی۔