پاکستا ن اسٹاک: سرمایہ کاروں کو 58 ارب روپے کا خسارہ

303

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستا ن اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے روز کاروبار حصص مندی کی لپیٹ میں رہا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہونے کے باوجود اختتام مایوس کن ہوا،مارکیٹ میں کاروبار اتار چڑھائوکا شکار رہا، ایک موقع پر انڈیکس 163 پوائنٹس کی تیزی سے45236پوائنٹس تک بھی پہنچا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت بڑھنے سے مارکیٹ دبائو میں آگئی اور کے ایس ای 100انڈیکس مزید 255 پوائنٹس گھٹ کر 45000پوائنٹس کی سطح سے نیچے گرگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 58 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے۔ جبکہ کاروباری حجم بھی گزشتہ جمعہ کے مقابلے میں کم رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکو کاروبار کی ابتداء میں انڈیکس بڑھ کر 45236 پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دبائو اور مسلسل مندی سے دوچار مارکیٹ میں بہتری کے آثار نمایاں نہ ہونے پر سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا اور شیئرز کی فروخت کی جس کی وجہ سے کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 255.76پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 45073.52 پوائنٹس سے کم ہو کر44817.76پوائنٹس رہ گیا۔ کے ایس ای 30انڈیکس 100.19 پوائنٹس کی کمی سے 17642.17 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 233.40 پوائنٹس گھٹ کر 30544.31 پوائنٹس اورکے ایم آئی 30 انڈیکس84.69پوائنٹس کے خسارے سے 71819.70پوائنٹس رہ گیا