ای اوشین اور آئی ایس ایس ایم لیبلنگ سلوشنز کے درمیان اشتراک

169

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ای اوشین نے آئی ایس ایس ایم لیبلنگ سلوشنز (پرائیویٹ) کے ساتھ مل کر پاکستان بھر میں کاروباری اداروں کو اے آئی چیٹ بوٹ تک رسائی دینے کے لیے مربوط واٹس ایپ بزنس اے پی آئی کا آغاز کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ای اوشین آئی ایس ایس ایم لیبلنگ سلوشنز کے تعاون سے واٹس ایپ بزنس ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس متعارف کروا رہا ہے جس میں آئی ایس ایس ایم اپنے اے آئی چیٹ بوٹ کو ضم کرکے صارفین کی وسیع مارکیٹ کو فوری ، آسان ،موثر اور جدید ترین ٹولز کے ذریعے کاروبار میں صارفین کے تعلقات کو بہتر بناتا ہے۔واٹس اپ بزنس ’اے پی آئی اے‘ آئی چیٹ بوٹ کے ساتھ مل کر بزنس اور صارفین کے درمیان سب سے وسیع موثر اور ہموار مواصلات کا ایک سادہ ،محفوظ اور قابلِ اعتماد زریعہ اور طریقہ ہے جو کہ مستقبل میں میں بہت کارآمد ثابت ہوگا۔اوشین انٹرپرائز گریڈ کلاوڈ کمیونیکیشن ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ان کی ذاتی تجربہ کار ڈویلپرز اور انجینئرز کی ٹیم ہے جو کہ اومنی کمیونیکیشن اے پی ایس اورسروس، سیلز اور سپورٹ کے لیے مطلوبہ حل مہیا کرتی ہے۔ان کی جانب سے کچھ اے پی آئی سروسز مہیا کی جاتی ہیں جن میں شارٹ کوڈ ،ایس ایم ایس سروسز ، او ٹی پی کی تصدیق ، چیٹ بوٹس ، اور ذاتی نوعیت کا سپورٹ اور پلیٹ فارم شامل ہیں جوکہ پاکستان میں واٹس اپ بزنس اے پی آئی ایس کی ابتدا کرنے والوں میں سے ہیں۔