ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ 13ہزار500روپے ہوگئی

80

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں 1ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1772ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں250روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ 13 ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 214 روپے کے اضافے سے 97 ہزار 308 روپے ہو گئی ۔