پشاور، بین الصوبائی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا میلہ سج گیا

197

 

 

پشاور(جسارت نیوز)بین الصوبائی انڈر 16اور17 بوائز و گرلز ایتھلیٹکس چمپئن شپ کا میلہ قیوم اسپورٹس کمپلیکس شپاور میں سج گیا ۔وفاقی وزیر بین الصوبائی امور فہمیدہ مرزا نے چمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ، کرنل(ر) آصف زمان، ڈی جی اسپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیار خٹک،ڈی جی اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد ،ڈائریکٹرا سپورٹس برائے خواتین رشیدہ غزنوی،ڈائریکٹر اسپورٹس سید ثقلین شاہ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضان ،ڈائریکٹرا سپورٹس پشاوریونیورسٹی بحر کرم ،ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ ،ایڈمن آفیسرشاہ فیصل کے علاوہ کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں چمپئن شپ میں چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی ٹیم بھی حصہ لے رہی ہیں افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے چمپئین شپ شروع ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک نعمت کے اس نعمت کی قدر کریں، وفاقی حکومت نے رواں سال اسپورٹس ائر کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔پورے سال کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رہیں گی، پورے پاکستان میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے اور ایتھلیکٹس چمپئین شپ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے خیبرپختونخوا میں پورے پاکستان سے کھلاڑی اتھلیکٹس مقابلوں کے لیے آئے ہیں ، کھیلوں کے فروغ اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے میرے کپتان کے نام سے ٹیلنٹ ہنٹ شروع کیا گیا ہے ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لارہے ہیں، ویراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان سے میری ملاقات ہوئی جس میں انہوں بتایا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے بجٹ میں خطری رقم مختص کی گئی ہے اور کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں انھیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت کھلاڑیوں پر رقم خرچ کررہی ہے، کورونا سے کافی نقصان پہنچا کھیل کے میدان ویران ہوئے لیکن ان کھیل کے میدان آباد کررہے ہیں اور اسکولوں سے کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کررہے ہیں تمام صوبوں کی حکومتوں اور کھیلوں کے وزرا سے درخواست ہے کہ اسکولوں سے کھیلوں کا سلسلہ شروع کیا جائے ۔وفاقی حکومت قومی اسپورٹس پالیسی لیکر آرہی ہے اسپورٹس پالیسی پر حکومت کسی قسم کی بلیک میلنگ کو برداشت نہیں کریں گی اب مخالف تنظیموں کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا ابھی اولمپک گیمز ہوئیں نتائج سب کے سامنے ہیں ابھی کھیلوں کی بہتری کے لیے معمولات خود ہاتھ میں لیں گے ہمیں باہر سے ڈکٹیٹ نہ کیا جائے کھلاڑیوں کو پاکستان کے لیے کھیلنا چاہیے، ،چمپئین شپ کے پہلے روز منعقدہ مقابلوں کے نتائج کے مطابق 8 سو میٹر ریس میں خیبر پختونخوا کے وسیم خان نے گولڈ میڈل،پنجاب کے محمد انیس نے سلور،پنجاب ہی کے محمد زمان نے براوئنز میڈل جبکہ خیبر پختونخوا کے یوسف خان نے چوتھی،آزاکشمیر کے عاقب نے پانچویں اور گلگت بلتستان کے عائم کریم چھٹی پوزیشن لینے میں کامیاب ہوگئے اسی طر ح گرلز کے8 سو میٹر ریس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والی زارہ طارق نے پہلی،پنجاب ہی کے ثنا فرمان نے دوسریِ سندھ کی ماہم غضنفر نے تیسری، خیبر پختون نخوا کی مناہل نے چوتھی ،سندھ کے عبیر ظفر نے پانچویں اور خیبر پختونخوا کے فضا نے چھٹی پوزیشن جیت لی۔