معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

248

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نمایاں کھلاڑی اور آل رائونڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔ معین علی کا پورا نام معین منیر علی ہے ان کے دادا کا تعلق میر پور آزاد کشمیر سے ہے ان کے والد منیرعلی ٹیکسی ڈرائیور کے علاہ chiatricکی حیثیت سے بھی کام کرتے رہے ہیں۔ معین علی 18جون 1987کو برطانیہ کے شہر برمنھگم میں پیدا ہوئے۔ انہوںنے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 15سال کی عمر میں وارکشائرکائونٹی سے کیا۔ 2006میں سری لنکا میں منعقد ہونے والے انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ میں معین علی کو ٹیم میں منتخب کرلیا۔ انہوںنے اس ٹورنامنٹ میں 3نصف سنچریاں اسکور کیں اور 7وکٹیں حاصل کیں۔ 2007میں انہوںنے ورکشائر کائونٹی کرکٹ کلب سے معاہدہ کرلیا۔ معین علی نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 12جون 2014کو سری لنکاک ے خلاف کھیلا۔ جب کہ 2ستمبر 2012کو آخری ٹیسٹ میچ بھارت کے خلاف کھیلا۔ معین علی نے 64ٹیسٹ میچوں میں حصہ لیا۔ 2914رنز اسکور کیے ۔ 5ٹیسٹ سنچریاں اور14نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ان کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 155رنز ناٹ آئوٹ ہے۔ 8مرتبہ ناٹ رہے ۔ انہوںنے ٹیسٹ کیریئر میں 355چوکے اور30چھکے بھی لگائے ہیں۔ معین علی نے 195ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔ 5مرتبہ ایک اننگز میں 5یا 5سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ جب کہ ایک مرتبہ ایک ٹیسٹ میچ میں دونوں اننگز میں مجموعی طورپر 10وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بہترین بولنگ 53رنز کے عوض 6وکٹیں ہیں۔ 40کیچ لیے ۔ معین نے ون ڈے انٹرنیشنل کا پہلا میچ 25فروری 2014کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا۔ 4جولائی 2021کو سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا۔ 112ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ۔ 1877رنز اسکور کیے۔ 3سچنریاں اور5نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ون ڈے انٹرنیشنل میں مجموعی طورپر87وکٹیں حاصل کیںاور 36کیچ لیے۔ 8ستمبر 2020کو معین علی نے سائوتھمپٹن میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کے خلاف کپتانی کے فرائض بھی انجام دیے۔ وہ پہلے ایشیائی شخصیت ہیں جن کو یہ اعزاز حاصل ہوا۔