ٹنڈوالہیار ایکشن کمیٹی نے شجر کاری مہم شروع کردی

273

ٹنڈ والہیار (ڈ سٹرکٹ رپورٹر)شہر کو خوب صورت بنانے کے لیے ٹنڈوالہیار ایکشن کمیٹی کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغا ز کیا گیا جس کے تحت گزشتہ روز لیاقت گیٹ حید رآبادروڈ پر شجر کاری کے سلسلے میں ایک سو سے زائد پودے لگانے کی پر وقار سادہ تقر یب کا انعقاد کیا گیا شجرکاری مہم کا آغاز ڈی ایس پی ہیڈ کوائٹر اکبر علی سموں اور ایس ایچ او تھانہ سیکشن اے مظہر مہدی مہمان تھے مہمانوں نے شجر ی مہم کے ذریعے پودے لگائے جس کے بعد ڈی ایس پی اکبر علی سموں نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پو دے لگانے نسانیت کو بچانے کے لیے اہم قدم ہے ماحولیات کی بہتر ی کے لیے زیادہ سے زائد پودے لگائے جائیں تاکہ ماحول بہتر بنایا جا سکے انھوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان بھی ملک گر ین پاکستان بنانے کے لیے پورے ملک میں شجر کاری کے ذریعے لاکھوں پودے لگائے جا رہے ہیں اس موقع پر ایس ایچ او مظہر مہدی نے کہا ٹنڈوالہیار ایکشن کمیٹی کا شہر کو خوب صورت بناے کا منصوبہ آچھا اقدام ہے۔