سانگھڑ میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

110

سانگھڑ(نمائندہ جسارت) پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ سانگھڑ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں لونگ خان لاشاری میں پیش آیا جہاں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے
میاں بیوی کوقتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین آپس میں کزن تھے اور دونوں نے 5 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ دونوں نے رشتہ داروں کے گھر پناہ لے رکھی تھی۔پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردی ہیں اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
جوڑا قتل